| ابتدائی کوائف | |
|---|---|
| مکمل نام | چارلس جیمز کرکؔ |
| انگریزی نام | Charles James Kirk |
| تاریخ پیدائش | 14 اکتوبر، 1993 |
| مقامِ پیدائش | آرلنگٹن ہائیٹس، ایلینوئس، امریکہ |
| تاریخِ وفات | 10 ستمبر 2025 |
| عمر | 31 سال |
| مقامِ وفات | یوٹا یونیورسٹی، امریکہ |
| موت کی وجہ | گولی مار کر قتل کیا گیا |
| تعلیم | ہارپر کالج میں داخلہ لیا مگر (انڈر گریجوایٹ ڈگری کے درجہ پر پہلے سمیسٹر کے بعد ہی) تعلیم کو خیر باد کہہ کر کل وقتی سماجی خدمت میں مشغول ہو گئے تھے۔ |
| قد | 6 فٹ، 5 انچ |
| سیاسی وابستگی | ریپبلکن پارٹی |
| پیشہ | سیاسی کارکن، مصنف، پوڈ کاسٹر، مسیحی دفاع ایمان |
| ویب سائٹ | |
| یوٹیوب چینل | |
| خاندانی پسِ منظر | |
| والد کا نام | رابرٹ ڈبلیو کرک، جو ایک ماہرِ تعمیرات (آرکیٹیکٹ) تھے اور ٹرمپ ٹاور جیسی معروف عمارات کی تعمیر میں حصہ لیتے تھے |
| والدہ کا نام | کیتھرین ڈبلیو کرک، شکاگو مرکینٹائل ایکسچینج میں تاجر تھیں اور بعد ازاں ذہنی صحت کی مشیر بن گئیں |
| بہن بھائی | ایک چھوٹی بہن، میریؔ |
| ازدواجی زندگی | |
| اہلیہ کا نام | ایریکا کرکؔ |
| اہلیہ کی خدمت | ایریکا ایک کاروباری اور انسان دوست شخصیت ہیں۔ 2012 میں مِس ایریزونا رہ چکی ہیں، سماجی کارکن، کلیسیائی خدمت، مڈ ویک رائز اپ پوڈ کاسٹ ہوسٹ، دو غیر منافع بخش اداروں کی بانی، ’’Proclaim‘‘ نامی کپڑوں کے برانڈ کی مالک۔ ایریکا، چارلی کے دو بچوں کی ماں ہونے کے ساتھ ساتھ اُن کے شانہ بشانہ خدمت میں بھی کافی سرگرم تھیں۔ اب چارلی کے بعد وہی اُن کے ادارے کی سی ای او بن گئی ہیں۔ |
| تاریخِ ازدواجی بندھن | 8 مئی، 2021 |
| بچے | دو، بیٹی (پیدائش: اگست 2022)، بیٹا (پیدائش: مئی 2024) |
| چارلی کرکؔ کے کارہائے نمایاں | |
| ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے | طلبہ کے مابین اپنے قدامت پسندانہ نظریات کے فروغ کے لئے 2012 میں (18 برس کی عمر میں) طلبہ کی ایک تنظیم کے طور پر قائم کردہ اپنے ادارے ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کی داغ بیل ڈالی جس کے تحت وہ دائیں بازو کے کٹر خیالات کی ترویج، حکومتی پالیسیوں کی حمایت اور فری مارکیٹ کے بارے میں اپنے خیالات کو عام کیا کرتے تھے۔ اُن کے مباحثوں کا نعرہ ہوتا تھا، ’’مجھے غلط ثابت کرو (Prove me wrong)‘‘ جس کے ذریعے وہ اوپن مائیک پر طلبہ کو موقع دیتے تھے کہ سامنے آ کر اُس سے سیاسی، سماجی، مسیحی اور قومی معاملات پر کھلی بحث کریں۔ وہ انگلینڈ کی آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں میں بھی طلبہ کے ساتھ کھلے مباحثوں میں حصہ لے چکے تھے۔ |
| دی چارلی کرک شو | 2019 میں اُنہوں نے (25 سال کی عمر میں) ایک کامیاب پوڈ کاسٹ شو کا آغاز کیا جس کی یوٹیوب پر فالونگ 4 ملین سے اوپر ہے۔ |
| عوامی پذیرائی | بے حد خوبرو، انتہائی دبنگ، بلا کے ذہین، دلیر، برجستہ اور حاضر دماغ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول تھے۔ میڈیا پرسنیلٹی، مصنف، ریڈیو اور ٹاک شو ہوسٹ تھے۔ خود اپنا ’’دی چارلی کرک شو‘‘ چلاتے تھے۔ اپنی موت سے دو ماہ قبل یعنی جولائی 2025 میں اُنہیں دُنیا کے دس سرِ فہرست بااثر قدامت پرستوں میں شمار کیا گیا۔ مشہور سماجی پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اُن کے 5 ملین، ٹِک ٹاک پر 7 ملین اور یوٹیوب پر لگ بھگ 4 ملین سے زائد فالوورز تھے۔ 2016 میں (22 سال کی عمر میں) وہ ریپبلکن نیشنل کنونشن میں سب سے کم عمر مقررین میں شامل تھے۔ |
| سیاسی وابستگی یا میلان | ریپبلکن، دائیں بازو کے حامی اور قدامت پرست سماجی کارکن، موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی، قدامت پسند نوجوانوں میں خاصے بااثر، سیاسی مباحثوں میں پیش پیش، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں لائیو اور اوپن ڈیبیٹ کے ماہر جن میں طلبہ اُن سے ہر طرح کے سوالات پوچھتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چارلی کرک کے ساتھ براہِ راست رابطے میں تھے۔ اُنہوں نے صدر ٹرمپ کا پیغام کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ میں عام کیا۔ |
| مسیحی خدمت | چارلی کرک ایونجیلیکل کلیسیا سے تعلق رکھتے تھے۔ مسیحی قوم پرستی کے شدید حامی اور داعی تھے۔ |
حوالہ: ویکیپیڈیا | |
’’مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ اگر تُم میں رائی کے دانے کے برابر بھی اِیمان ہو گا تو اِس پہاڑ سے کہہ سکو گے کہ یہاں سے سِرک کر وہاں چلا جا اور وہ چلا جائے گا اور کوئی بات تُمہارے لِئے نامُمکِن نہ ہو گی۔‘‘ — متی