اس سیکشن پر کام جاری ہے جس میں 5000 سے زائد تمثیلات شامل کی جائیں گی۔
| تمثیلوں کا خزانہ
نیویگیشن مینو
ہوم پیج
زمرہ جات

اولاد، باپ، بچے، دعا، روحانی جنگ، شفا

پاپا، دعا مانگیں!

5 15 Jun, 2026
ہوارڈؔ (Howard) کا بیٹا شِیر خواری کے دَور میں دماغی چوٹ کا شکار ہو گیا تھا۔ ہوارڈؔ اِس بات پر پختہ یقین نہیں رکھتا تھا کہ اُس کا بیٹا باتوں کو کتنا سمجھ سکتا ہے۔ اپنے بیٹے کی دماغی نشوونما میں اِس رکاوٹ کے باوجود، وہ اُس سے خُداوند کی راہوں کے بارے میں گفتگو کرتا رہا۔ ساڑھے تین سال کی عمر تک وہ بچہ ابھی تک بولنے کے لائق نہیں ہُوا تھا۔ والدین مسلسل اُس سے خُدا کی باتیں کرتے، اُس کے ساتھ دُعا مانگتے اور بائبلی طریقوں سے اُس کی گلہّ بانی کرنے کی مخلصانہ کوشش کرتے رہے۔ ایک دِن اُس بچے کو اِصلاح اور تادیب کی ضرورت پیش آئی۔ ہوارڈؔ اِنتہائی الجھن کا شکار ہُوا جب اُس نے بچے کو کچھ سمجھانے کی کوشش کی، کیونکہ وہ نہیں جانتا تھا کہ اُس کا بیٹا کتنا اِدراک کر سکتا ہے۔ جیسے جیسے گفتگو کے اِس عمل میں اُس کی جھنجھلاہٹ بڑھتی گئی، اُس کے بیٹے نے مداخلت کی۔ وہ بول پڑا! اُس کے پہلے الفاظ یہ تھے، ”پاپا، دُعا مانگیں!“ دماغی چوٹ سے متاثرہ اِس ننھے بچے نے اِس پورے عرصے میں اِنتہائی قیمتی اسباق سیکھے تھے۔ وہ خُدا پر اپنے والد کے سچے اِیمان سے واقف ٍتھا۔ وہ جانتا تھا کہ جب اِنسان کسی مصیبت میں ہو تو اُسے خُدا ہی کی طرف رُجوع کرنا چاہیے۔ وہ جانتا تھا کہ خُداوند اُس کے پاپا کی بات چیت میں مدد فرما سکتا ہے۔ زندگی کے اِن اِبتدائی برسوں کی اہمیت کے لئے یہ کیسی شاندار مثال ہے!