اس سیکشن پر کام جاری ہے جس میں 5000 سے زائد تمثیلات شامل کی جائیں گی۔
| تمثیلوں کا خزانہ
نیویگیشن مینو
ہوم پیج
زمرہ جات

دعا، رفاقت، عورت

بزرگ خاتون اور خدا کی دوستی کا بھید

1 07 Feb, 2026
ہمیں ایک بزرگ خاتون کا واقعہ یاد ہے جو تن تنہا رہتی تھی۔ اس کی تنہائی کا وقت گزارنے کے لئے کوئی دوست اس کے پاس نہیں آتا تھا اسلئے اس نے ’’خدا کو اپنا دوست بنا لیا‘‘۔ ایک دن ایک اجنبی شخص وہاں سے گزرتے ہوئے اس کے گھر میں آیا اور کچھ وقت اس کے ساتھ باتیں کیں اور اس سے پوچھا کہ آپ اس تنہائی میں اپنا وقت کیسے گزارتی ہیں۔ تو اس خاتون نے جواب میں کہا: ’’ میں صبح اٹھ کر بائبل پڑھتی ہوں اور تب تک پڑھتی رہتی ہوں جب تک میں اس سے سیر نہیں ہوجاتی۔ پھر میں دعا کرتی ہوں اور تب تک دعا کرتی رہتی ہوں جب تک میں دعا سے سیر نہیں ہو جاتی۔ پھر میں گیتوں کی کتاب اٹھالیتی ہوں اور تب تک گیت گاتی رہتی ہوں جب تک میں سیر نہیں ہو جاتی۔‘‘ اس بزرگ خاتون نے مسکراتے ہوئے اس شخص سے کہا ’’ پھر میں باقی کا سارا دن آرام سے بیٹھ کر گزار دیتی ہوں اور خدا کی محبت کے لمس کو محسوس کرتی رہتی ہوں۔‘‘ اس خاتون نے دعا کی خدمت کا عظیم بھید جان لیا تھا اسلئے وہ دعا کے وقت کے بعد خدا کی محبت میں ترو تازہ رہتی تھی۔