اس سیکشن پر کام جاری ہے جس میں 5000 سے زائد تمثیلات شامل کی جائیں گی۔
| تمثیلوں کا خزانہ
نیویگیشن مینو
ہوم پیج
زمرہ جات

دعا

’’آج کی شام گفتگو کا بڑا مزہ آیا!‘‘

20 07 Feb, 2026
دعا میں سننے کے لئے خاموشی اختیار کرنے کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ ہمارا خدا کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ہم مکمل خاموشی کے عالم میں بھی خدا کے ساتھ اپنا تعلق قائم رکھ سکتے ہیں۔ ورڈز ورتھ اور کالرج نے ایک شام اکٹھے بیٹھ کر گزاری اور ان کی اس خوبصورت شام کے واقعے سے ہم اس اصول کو سیکھ سکتے ہیں۔ ہوا یوں کہ ورڈز ورتھ ، کالرج سے ملنے کو آئے اور دونوں ہی عظیم انسان اور دوست گھر کے صحن میں خاموشی کے ساتھ بیٹھے رہے کہ سارا وقت یونہی خاموشی میں گزر گیا۔ آخر جب اندھیرا چھانے لگا تو ان میں سے ایک شخص اٹھا اور اپنے گھر کی راہ لینے سے پہلے دوسرے سے ہاتھ ملایا اور کہا ’’آج کی شام گفتگو کا بڑا مزہ آیا!‘‘