ایک مرتبہ انگلینڈ میں خدا کا عظیم خادم سمیتھ ویگلزورتھ بس کے انتظار میں گلی کے کونے پر کھڑا تھا۔ ایک عورت گھر سے نکلی اور ایک چھوٹا سا کتا بھی اس کے پیچھے بھاگ آیا۔ اس نے بڑے پیار چمکارتے ہوئے اُسے کہا ’’تمہیں واپس جانا ہوگا‘‘۔کتے نے اس کی بات پر توجہ نہ دی۔ اس نے اپنی دم ہلائی اور اس کی نرم زبانی کی پرواہ کئے بغیر اس کے پیچھے چلنا شروع کردیا۔اس عورت نے کہا’’ تم میرے ساتھ نہیں جا سکتے‘‘ چھوٹے کتے نے دوبارہ اپنی دم ہلائی اور ایک بار پھر اس کے پیچھے چلنا شروع کردیا۔دریں اثنا بس آپہنچی۔ عورت نے اپنا پائوں زور سے مارا اور چلا کر کہا ’’جائو‘‘ کتے نے اپنی دم ٹانگوں میں دبائی اور بھاگ گیا۔ویگلزورتھ بغیر سوچے سمجھے بلند آواز سے چلا اٹھا ، ’’ اسی طرح تمہیں ابلیس کے ساتھ کرنا ہے !‘‘