اس سیکشن پر کام جاری ہے جس میں 5000 سے زائد تمثیلات شامل کی جائیں گی۔
| تمثیلوں کا خزانہ
نیویگیشن مینو
ہوم پیج
زمرہ جات

دعا

سر تھامس ایڈنی کی خاص میٹنگ اور دعائیہ وقت

0 07 Feb, 2026
سر تھامس ایڈنی جو کسی وقت میں لندن شہر کے ناظمِ اعلیٰ ہوا کرتے تھے، نے ایک انوکھی عادت اپنا رکھی تھی جو ہم سب کے لئے ایک عمدہ مثال بن سکتی ہے۔ اگر کوئی چیز ان کے دعائیہ وقت میں خلل ڈالتی تھی تو وہ بے چین ہو جایا کرتے تھے۔ ایک بار جب وہ کسی شادی کی ضیافت میں شریک تھے تو جوں جوں شام کا وقت گزرتا جا رہا تھا ان کی بے چینی بڑھتی جا رہی تھی۔ ان کا دعائیہ وقت قریب تھا اور ان کی بے چینی کی عادت انھیں سکون سے بیٹھنے نہیں دے رہی تھی۔ مسئلہ یہ تھا کہ وہ کسی بھی گلے شکوے کی فضا قائم کئے بغیر اپنے مقررہ وقت پر دعا کے لئے جانا چاہتے تھے۔ آخرکار انھوں نے قریب بیٹھے ہوئے ایک دوست کے کان میں سرگوشی کی اور اسے بتایا کہ مجھے اپنے کسی اور دوست کے ہاں ایک نہایت خاص میٹنگ کے لئے جانا ہے جسے وہ چھوڑ نہیں سکتے۔ تھوڑی ہی دیر بعد سر ایڈنی واپس آ کر آرام سے اپنی کرسی پر دوبارہ براجمان ہو گئے اور کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہونے دی کہ آپ کچھ دیر دعا کرنے کے لئے وہاں سے چلے گئے تھے۔ انھوں نے اپنے دعائیہ وقت کے کھو جانے پر بے چینی کی عادت کا مظاہر ہ کر کے ہمارے لئے ایک عمدہ مثال قائم کر دی۔