مَیں ایک اَیسے خاندان کو جانتا ہوں جس نے اِس نفسیاتی طریقِ کار کے لئے بڑی ہوشیاری سے ایک عمدہ اطلاق تیار کِیا۔ ہر بار جب اُن کے بچے کسی بھی معاملے میں اچھّا ردِعمل دِکھاتے، تو وہ بچے کا نام ایک کاغذ کے ٹکڑے پر لکھ کر اسے ایک مرتبان میں ڈال دیتے تھے۔
اگر بچّی اپنے دانت صاف کرتی، برتن دھونے میں مدد کرتی، اپنا کمرہ صاف رکھتی، میز سجاتی، یا کوئی بھی قابلِ تعریف کام کرتی، تو اس کا نام مرتبان میں چلا جاتا تھا۔ اگر وہ کچھ غلط کرتی، تو اس کا نام مرتبان سے باہر نکال لِیا جاتا تھا۔ ہفتے کے اِختتام پر مرتبان سے ایک نام کی قرعہ اندازی کی جاتی تھی اور جیتنے والے بچے کو ایک تحفہ مِلتا تھا۔
بچوں نے اِنتہائی جلدی اِس کھیل کے اَصلی مقصد کو سیکھ لِیا۔ وہ مقصد یہ تھا کہ اپنا نام زیادہ سے زیادہ مرتبہ مرتبان میں داخل کروایا جائے۔ جتنی زیادہ بار آپ کا نام مرتبان میں ہوگا، آپ کے جیتنے کے اِمکانات اِتنے ہی زیادہ ہوں گے۔