ایک ایسی مثال جسے مَیں نے اپنے ٹین ایج بچوں کے سامنے اِستعمال کِیا تاکہ اُن پر (اور خود اپنے آپ پر) اِس اردگرد کی ثقافت کے چُھپے ہوئے بھیانک اثر کو واضح کر سکوں، وہ ہوا کی مثال ہے۔ بالکل اُسی ہوا کی مثال جس میں ہم ہر وقت سانس لیتے ہیں، ثقافت بھی ایک ایسی روحانی ہوا ہے جسے ہمارے دِل ہر ایک لمحہ اپنے اندر جذب کرتے رہتے ہیں۔ جسمانی ہوا میں موجود بہت سے آلودہ ذرات اَیسے بھی ہوتے ہیں جو ظاہری آنکھ سے دِکھائی نہیں دیتے۔ بالکل یہی احوال ہمارے اردگرد کے ماحول کا بھی ہے۔