ہماری ذہنی تجدید ہی ہماری کامیابی یا ناکامی کا تعین کرتی ہے۔ آپ جو کچھ بننا چاہتے ہیں، اُس کے لیے آپ کو تربیت حاصل کرنی پڑتی ہے۔ سپاہیوں کو فوجی تربیتی کیمپ میں بھیجنے کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ وہ عام شہریوں کی طرح سوچنا چھوڑ دیں اور پیشہ ورانہ فوجی ذہن کی مانند سوچنا شروع کر دیں۔ اِس تربیتی کیمپ میں، اُنہیں اُن کے خاندانوں، دوستوں اور باقی معاشرے سے الگ تھلگ کر دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے اِس نئے طرزِ فکر پر پوری توجہ مرکوز کر سکیں۔