میری غزلوں کا وہ مکیں ٹھہرا
عامر زریں
غزلیات
مطالعات: 206
پسند: 0
میری غزلوں کا وہ مکیں ٹھہرا
حسن والوں سے وہ حسیں ٹھہرا
رب کی تعظیم میں ہے سجدہ ریز
معتبر محترم جبیں ٹھہرا
کھو گئے سفر زندگانی میں
میں کہیں اور وہ کہیں ٹھہرا
سب کا محور ہے سب کدھر جاتے
وہ تھا خورشید میں زمیں ٹھہرا
واپس جائیں