جب مرا جسم کٹ گیا مُجھ سے
نذیر قیصر
غزلیات
مطالعات: 102
پسند: 0
جب مرا جسم کٹ گیا مُجھ سے
میرا سایا لپٹ گیا مُجھ سے
۔۔۔
خواب تھے رات کے پیالے میں
اور پیالہ اُلٹ گیا مُجھ سے
۔۔۔
جب پرندے زمیں پر اُترے
آسماں دُور ہٹ گیا مُجھ سے
۔۔۔
لوگ، ساحل، درخت، ناؤ، بھنور
سارا منظر لپٹ گیا مُجھ سے
۔۔۔
اب نہ میں ہوں کہیں نہ تو قیصرؔ
صفحۂ ذات اُلٹ گیا مُجھ سے
واپس جائیں