گر ہمیں جینا ہے تو جینے کا اقدام کریں
گریفن جونز شرر
غزلیات
مطالعات: 115
پسند: 0
گر ہمیں جینا ہے تو جینے کا اقدام کریں
سُولیاں پوجنے والے بھی اُٹھیں کام کریں
۔۔۔
غیر ہیں قوم کی بربادی کے خواہاں دل سے
عزم اپنوں کا ہے اپنوں کو تہِ دام کریں
۔۔۔
ہم کہاں ہیں ہمیں خود بھی تو یہ معلوم نہیں
کیوں نہ رو رو کے ہر اک صبح کی ہم شام کریں
۔۔۔
میرا پیغام ہے یہ قوم کے حق دانوں کو
جنسِ ایمان کو یارانِ وفا عام کریں
واپس جائیں