پاک روح ہم یسوع کے پیاسے ہیں
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 119
پسند: 0
پاک روح ہم یسوع کے پیاسے ہیں
خالی دامن ہیں خالی قاصے ہیں
کوئی تِشنہ یہاں سے نہ لوٹے
جھولیاں خوب بھرنا چاہتے ہیں
۱
تیری صورت خدا کی صورت ہے
تیری سیرت مسیح کی سیرت ہے
کر کرم آج اپنے لوگوں پر
پاک یسوع سے ملنا چاہتے ہیں
۲
اے خدا روح ہمیں سکھاتا جا
غلبہ موُذی پہ تُو دلاتا جا
ساتھ ایمان بھی بڑھاتا جا
ہاتھ اپنے اُٹھائےآتے ہیں
۳
تیری سانسیں خدا کی سانسیں ہیں
تیری باتیں مسیح کی باتیں ہیں
بندھنوں سے رہائی پائیں گے
خون یسوع سے دُھلنا چاہتے ہیں
واپس جائیں