اب یسوع کے پاس جانے دو
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 131
پسند: 0
اب یسوع کے پاس جانے دو
دُنیا والو نہ روکو مجھے
حال دل کا سُنانے دو
۱
پیاسی ہرنی ہوں یسوع تیرے پیار کی
دل میں چاہت ہے تیرے دیدار کی
پیاس اپنی بُجانے دو
۲
قدم ا ُکھڑے ہوئے من ہے بھاری
بارہ برسوں سے ہوئی بیماری
شفا یسوع سے پانے دو
۳
بات دل میں ہے میں نے چپائی
جو کسی کو نہ جائے سنائی
آنسوؤں کو بہانے دو
۴
گرتے گرتے میں آگے بڑھونگی
جاکے یسوع سے سب کچھ کہونگی
ہاتھ اُس کو لگانے دو
۵
ہاتھ یسوع کو جوں ہی لگایا
اُس کی قوت نے مجھ کو بچایا
نغمے یسوع کے گانے دو
واپس جائیں