وہ محفلیں کہ مسیحا جہاں پہ ملتے ہیں
ارنسٹ مل
غزلیات
مطالعات: 101
پسند: 0
وہ محفلیں کہ مسیحا جہاں پہ ملتے ہیں
نظر نظر میں محبت کے دیپ جلتے ہیں
۱
اگرچہ روح شکستہ ہے تم چلے آؤ
گریباں چاک یہیں آ کے سب کے سلتے ہیں
۲
پرانے عہد کی لعنت کا ڈنک توڑ کے ہم
مسیح کے ساتھ نئے راستوں پہ چلتے ہیں
۳
سکونِ دل ہے میسر مسیح کے زخموں سے
اِسی لئے تو سدا ذکرِ دار کرتے ہیں
۴
اُٹھا کے جب سے چلے ہیں صلیب ملؔ اپنی
قدم قدم پہ خداوند کے پھول کھلتے ہیں
واپس جائیں