شفا کی بارش، مسح کی بارش
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 114
پسند: 0
شفا کی بارش، مسح کی بارش
روح کی بارش میں نہا
مسیحا آیا ہے نجات لایا ہے
وہ دینے آیا ہے مجھے شفا
۱
جو کوڑے کھا کر جو جاں لٹا کر
جو خون بہا کر ذبح ہوا
وہ فاتح بن کر گناہ مٹا کر
ہمیں چھڑ ا کر زندہ ہوا
۲
غموں کو سہتا دکھوں کو پیتا
یوں مرتا جیتا مسیح چلا
شکل نہ صورت لہو کی مورت
خدائے قدرت گناہ بنا
۳
وہ ہی چوپاں ہے وہ مہرباں ہے
وہ پاسباں ہے وہ ہے خدا
میری تسلی میری تشفی
وہ میری لاٹھی میرا خدا
واپس جائیں