تجھ سے جدا ہو کر خدا
ارنسٹ مل
غزلیات
مطالعات: 109
پسند: 0
تجھ سے جدا ہو کر خدا
کچھ بھی نہ کر سکوں
تجھ پر فدا ہو کر خدا
سب کچھ میں کر سکوں
۱
قائم رہوں میں تجھ میں
تیرا کلام ہو مجھ میں
آئے نظر مجھ میں یسوع
اتنا تو کر سکوں
۲
دنیا کے پاس جاؤں
گرتے ہوؤں کو اٹھاؤں
انجیل سے تیری یسوع
زخموں کو میں بھر سکوں
۳
تو ہی محبت ہے میری
تو ہی عبادت ہے میری
روح خدا مجھ کو سکھا
یسوع سا بن سکوں
واپس جائیں