میرا ہوش مسیح جوش مسیح
ارنسٹ مل
غزلیات
مطالعات: 123
پسند: 0
میرا ہوش مسیح جوش مسیح
دیوانہ یسوع نام کا
دنیا میں ہوں دنیا کا نہیں
پروانہ یسوع نام کا
۱
مے خانے سے کچھ غرض نہیں
کلام خدا سے پریم مجھے
صنم اور ساغر کچھ کہتے نہیں
مستانہ یسوع نام کا
۲
چکھ لے تو ذرا روح پاک کی مے
کچھ مانگ تو یسوع نام میں
یہ مے مسح سے پُر یارو
دیوانہ یسوع نام کا
۳
ملؔ کو نشہ کچھ ایسا چڑھا
وہ جام پہ جام لگاتا ہے
تم بھی یہ کہو گے ساتھ میرے
فرزانہ یسوع نام کا
واپس جائیں