کلیسیا میں یسوع تُو پھرتا رہے
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 116
پسند: 0
کلیسیا میں یسوع تُو پھرتا رہے
مسیح کی صورت میں دکھتا رہے
۱
یہوواہ کے ببر تو گرجے سدا
محبت کے بادل تو برسے سدا
مسیح سے ہر ایک دل کو بھرتا رہے
۲
بھکاری نہیں ہم یہوواہ ہے باپ
مسیحا کے روپ میں آیا ہے آپ
گھٹیں ہم خداوند تو بڑھتا رہے
۳
تختی پہ دل کی ہو تیرا ہی نام
تیرے لہو کی جنبش سے سیکھیں کلام
لہو سے تیرے مل سنورتا رہے
واپس جائیں