دل میں ہے پاک روح ، تو ذرا آنکھ تو ملا
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 124
پسند: 0
دل میں ہے پاک روح ، تو ذرا آنکھ تو ملا
کر اس سے گفتگو ، تو ذرا آنکھ تو ملا
۱
پوچھ اس سے یسوع کون ہے اور کون ہے خدا
ڈھونڈے ہے کو بہ کو ، تو ذرا آنکھ تو ملا
۲
کیوں تلخیوں کے زہر کو پیتا ہے رات دن
جب کہ وہ ہے روبرو ، تو ذرا آنکھ تو ملا
۳
کیا معجزے سے کم ہے یہ رہتا ہے تجھ میں روح
کر اس کی جستجو ، تو ذرا آنکھ تو ملا
۴
ابدی سکون ہے وہی، شاہراہ مخلصی
وہ ملؔ کی آبرو ، تو ذرا آنکھ تو ملا
واپس جائیں