میرے یسوع کی قربانی
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 128
پسند: 0
میرے یسوع کی قربانی
دیتی ہمیں ہے زندگانی
خود تو خدا کا کلمہ تھا
دھاری شکل انسانی
۱
لہو ہی وسیلہ تھا گناہوں سے معافی کا
بھیڑ بکروں کا لہو بلَی کو ناکافی تھا
دینے کو ہمیں زندگانی
یسوع کو پڑی جاں لٹانی
۲
یسوع کے لہو میں شفا لہو میں رہائی ہے
بدروحوں سے جکڑوں کو آزادی دلائی ہے
کرتا ہے دور پریشانی
یسوع کا لہو ہے لاثانی
۳
بھٹکے ہوؤں کو بس یسوع راہ دکھاتا ہے
یسوع راہ زندگی کلام یہ بتاتا ہے
یسوع ایمان کا بانی
یسوع ہے زندگی کا پانی
واپس جائیں