ہتھوڑا ہے تیرا کلام
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 113
پسند: 0
ہتھوڑا ہے تیرا کلام
محبت ہے تیرا کلام
آگ لگائے، پگھلنا سکھائے
بھٹی میں تائے کلام
۱
قدموں کے لئے چراغ
راہ کے لئے روشنی
سونے سے بھی قیمتی
گرتے کو اٹھائے کلام
۲
بھوکے کی روٹی کلام
شہد کا چھتہ کلام
آبِ حیات کا گھر
جیون دلائے کلام
۳
روح کی غذا ہے کلام
جاں کی شفا ہے کلام
ہڈیوں کودے تازگی
جینا سکھائے کلام
واپس جائیں