آسمان کے خدا ، اے جلالی خدا
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 122
پسند: 0
آسمان کے خدا ، اے جلالی خدا
حمد تیری سدا، اے مبارک خدا
پاک پاک خدا ، لشکروں کے خدا
حمد تیری سدا، اے مبارک خدا
۱
میرا سب کچھ ، نام کو تیرے مبارک کہے
تخت جلالی تیرا یہوواہ قائم رہے
عظمتوں کے خدا، برکتوں کے خدا
حمد تیری سدا، اے مبارک خدا
۲
فرمان تیرےبرحق سدا ہیں خداوند خدا
روح جاں بدن سے تیری پرستش کروں میں خدا
قدرتوں کے خدا، قوتوں کے خدا
حمد تیری سدا، اے مبارک خدا
۳
سچائی تیری یسوع مسیح میں ظاہر خدا
جیون میں میرے اُس کے لہو سے اُجالا خدا
رحمتوں کے خدا، بخششوں کے خدا
حمد تیری سدا، اے مبارک خدا
واپس جائیں