نئے سال میں ہم یہ کہتے رہیں گے
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 145
پسند: 0
نئے سال میں ہم یہ کہتے رہیں گے
مسیح میں جئیں گے مسیح میں مریں گے
۱
نفرت نہیں ہم محبت کریں گے
عداوت نہیں ہم شفاعت کریں گے
مسیحا کے خون سے دھلتے رہیں گے
۲
کلام مقدس پڑھیں گے روزانہ
گلے سے لگائیں گے اپنا بیگانہ
دعا میں سروں کو جھکاتے رہیں گے
۳
مسیحی بدن ہیں خداوند کے روح کا
تفرقوں میں بٹنا نہیں کام روح کا
خدا روح کی قوت سے بھرتے رہیں گے
واپس جائیں