ہیلیلویاہ بولو
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 120
پسند: 0
ہیلیلویاہ بولو
ہنسو ہنسو منہ کو کھولو
نعرے لگاؤ سارے
ہیلیلویاہ گاؤ سارے
یسوع مسیح جنما ہے
۱
گونگے کہیں گے یسوع کی جے ہو
اندھوں کی آنکھیں کھلیں گی
جنم جنم سے جو ہیں کراہتے
اُن کو بھی خوشیاں ملیں گی
۲
خوف سزا کا اب نہ رہے گا
ان پر جو ایمان لائیں گے
شانتی شکتی پاپوں سے مکتی
لہو سے دھل کر پائیں گے
۳
مقدسو اب خوشیاں مناؤ
انجیل سب کو سناؤ
یسوع مسیح کے نام کی عظمت
چھوٹے بڑے کو بتاؤ
واپس جائیں