خوشیاں سی بکھریں ہواؤں میں
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 108
پسند: 0
خوشیاں سی بکھریں ہواؤں میں
خوشبو سی پھیلی فضاؤں میں
یسوع آ گیا
۱
چلو چلو اُسے سجدہ کریں گے
اپنے مسیحا سے پیار کریں گے
آنسوؤں سے پیر دھو کر
اپنی خودی سے انکار کریں گے
۲
پاک لہو وہ بہانے ہے آیا
پاپی سے پیار جتانے ہے آیا
پاپوں کا قرض چکانے ہے آیا
زخموں پہ مرہم لگانے ہے آیا
۳
مسیحی بننا فریسی نہ بننا
حکموں پر اس کے عمل پورا کر نا
یسوع مسیح جیسی عادات رکھنا
روح خدا جیسی نعمت سے بھرنا
واپس جائیں