دل میں بسا رہ تُو دل میں سجا رہ تُو
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 116
پسند: 0
دل میں بسا رہ تُو دل میں سجا رہ تُو
پکڑوں جڑ میں تجھ میں خدایا مجھ میں پھلا رہ تُو
۱
حکمت کا روح جان جسم اور روح کو بھرتا جائے
دل کی آنکھیں روشن روشن صاف نظر تُو آئے
بنتا جاؤں مانند تیری، چھانٹا کاٹتا رہ تُو
۲
مجھے جلا کر ساتھ مسیحا تُونے سنگ بٹھایا
لہو بہا کر پاک یسوع کا جیون نیا دلایا
اپنی شفقت اپنی رحمت روز دکھاتا رہ تُو
۳
مجھ کو بس درکار مسیحا تیری صحبت ہے
تو ہی میرا زور یہوواہ تو ہی قدرت ہے
ملؔ کو ہر دم روح القدس آپ جگاتا رہ تُو
واپس جائیں