تاروں کی بارات آئی ، رب کی رحمت ساتھ لائی
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 182
پسند: 0
تاروں کی بارات آئی ، رب کی رحمت ساتھ لائی
مل رہے ہیں جن کو خدا نے ہے چُنا
برکتیں ہی برکتیں ہوں دامن میں
پاک روح کی بارش ہو آنگن میں
۱
خوبصورت ہے یہ جوڑا، جو خداوند نے ہے جوڑا
آج کرتے ہیں دعا ہم، پیار نہ ہو اِن کا تھوڑا
۲
خوشیوں سے بھرتے ہی جائیں ، پاک روح سے دل لگائیں
مسکرائیں ، لہلہائیں، زندگی یوں ہی بتائیں
۳
برکتیں یسوع مسیح کی ا ن کے دامن کو سجائیں
تھام کر انجیل اس کی گنہگاروں کو بچائیں
۴
جُدا اِن کو نہ کرنا، دعائے خیر کرنا
مسیح یسوع کی مانند محبت خوب کرنا
۵
خدا گھر کو بنائے ، طوفانوں سے بچائے
عبث محنت نہ جائے، یہ جوڑی خوب بھائے
۶
یہ روح سے بھرتے جائیں ، خدا میں بڑھتے جائیں
یسوع کی برکتوں سے فتح پر فتح پائیں
واپس جائیں