دلہا تیرا مجھ کو بنایا یسوع مسیح نے جانِ وفا
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 152
پسند: 0
دلہا تیرا مجھ کو بنایا یسوع مسیح نے جانِ وفا
ایک رہیں گے اس کے فضل سے ، اُس کے کرم کے جان ِوفا
مسیحا راجا، ہمارے راجا، تو ہی بسا گھر کو
مسیحا راجا، ہمارے راجا، تو ہی چلا گھر کو
۱
عشق ہے تیرا مے سے بہتر پاک کلام سکھاتا ہے
پیار تیرا سونے سے بڑھ کر زندہ لہو بتلاتا ہے
۲
رونق اس گھر کی تو بڑھانا، یسوع مسیحا زندہ خدا
خوف میں اپنے چلنا سکھانا، یسوع مسیحا زندہ خدا
۳
ایک کیا ہے ہم کو مسیح نے اُس کی جے جے کار کریں
جس نے دیا ہے جیون ہم کو اُس کی جے جے کار کریں
واپس جائیں