رب سے ملائے یسوع نام
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 115
پسند: 0
رب سے ملائے یسوع نام
پاک روح دلائے یسوع نام
۱
یسوع نام سے اندھے دیکھیں
لنگڑے چلائے یسوع نام
۲
قبر پہ فاتح موت پہ غالب
مُردے جلائے یسوع نام
۳
یسوع نام ہے رحمت والا
پاپ مٹائے یسوع نام
۴
تن من دھن کی مکتی یسوع
جینا سکھائے یسوع نام
۵
روح پاک کو نازل کر کے
جوت جگائے یسوع نام
واپس جائیں