آرادھنا ہو تیری تو جان سے بھی پیارا
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 124
پسند: 0
آرادھنا ہو تیری تو جان سے بھی پیارا
پربھو یسوع مسیحا پاپوں کا تو کفارہ
1
ہرنی ہو جیسے پیاسی ویسی ہی پیاس میری
پرمیشور مسیحا ہر ایک سانس تیری
سنسار کے بھنور میں نیا کا تو کنارہ
2
گلیوں کی دھول تھا میں کچلا سا پھول تھا میں
زخمی لاچار پاپی تجھ کو قبول تھا میں
آکاش پر سجایا ٹوٹا ہوا ستارہ
3
پرستش کے پھول چن کر تجھ کو پربھو چڑھاؤں
تیری کروں میں پوجا تیرے ہی گیت گاؤں
مجھ کو گلے لگانا تجھ کو ہوا گوارا
واپس جائیں