اس سیکشن پر کام جاری ہے جس میں 5000 سے زائد تمثیلات شامل کی جائیں گی۔
| تمثیلوں کا خزانہ
نیویگیشن مینو
ہوم پیج
زمرہ جات

رویا، کلیسیا

کلیسیا کی ترقی میں رویا کی اہمیت

27 28 Jan, 2026
۴ جولائی ۱۹۵۸ کی صبح سویرے، ایک چونتیس سالہ خاتون سانٹا کاتالینا جزیرے کے برفیلے پانیوں میں اُتری اور کیلیفورنیا کے ساحل کی طرف تیرنا شروع کیا۔ اُس کا نام فلورنس چیڈوکؔ تھا، اور وہ کاتالینا چینل کے ۴۲ کلومیٹر کے فاصلے کو تیر کر عبور کرنے والی پہلی خاتون بننے کے لئے پُر عزم تھی ۔ وہ طویل فاصلے تک تیراکی کی دنیا میں نوآموز نہیں تھی ۔ وہ پہلے ہی انگلش چینل کو دونوں سمتوں سے تیر کر عبور کرنے والی پہلی خاتون بن چکی تھی۔تاہم اِس مخصوص دن، ایک رکاوٹ سمندر پر چادر کی طرح چھائی ہوئی تھی۔ دھند اِتنی گھنی تھی کہ کچھ بھی نظر آنا مشکل تھا، جس کی وجہ سے چیڈوکؔ کے لئے اپنی معاون کشتیوں کو دیکھنا بھی دشوار ہو رہا تھا۔ وہ سُن کر دینے والے ٹھنڈے پانی اور یہاں تک کہ شارک مچھلیوں کے لئے بھی تیار تھی جنہیں گولیوں کی آواز سے دُور بھگانا پڑ رہا تھا، لیکن آخر کار دھند نے ہی اُسے شکست دی۔ پندرہ گھنٹے اور پچپن منٹ کے بعد، فلورنس چیڈوکؔ کو پانی سے باہر نکال لیا گیا، اور پتہ چلا کہ وہ خشکی سے ابھی محض ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے تک پہنچی تھی! جب اُس نے اپنے اِس تجربے پر غور کیا، تو اُس نے کہا کہ ٹھنڈا پانی، تھکن یا شارک مچھلیاں میری ناکامی کا سبب نہیں تھیں۔ صرف دھند اِس کی ذمہ دار تھی۔ اُس نے میری آنکھوں، میری عقل اور میرے دل کو اندھا کر دیا تھا۔ چونکہ میں اپنے سامنے موجود ہدف کو دیکھ نہیں پا رہی تھی، اِس لئے مَیں ہمت ہار بیٹھی ۔ دو ماہ بعد، فلورنس چیڈوکؔ نے نہ صرف یہ تیراکی مکمل کی، بلکہ ایسا کرتے ہوئے مردوں کے ریکارڈ کو بھی دو گھنٹے کے فرق سے توڑ دیا!اپنے سامنے موجود اہداف کو دیکھنے کی ہماری صلاحیت رویا کہلاتی ہے۔