اس سیکشن پر کام جاری ہے جس میں 5000 سے زائد تمثیلات شامل کی جائیں گی۔
| تمثیلوں کا خزانہ
نیویگیشن مینو
ہوم پیج
زمرہ جات

بائبل مقدس، رہنمائی

خدا کا کلام اور فرشتے کی گواہی

0 07 Feb, 2026
آئیے ہم پطرس رسول کے ان الفاظ پر ضرور غور کریں کہ ’’ہمارے پاس نبیوں کا وہ کلام ہے جو زیادہ معتبر ٹھہرا‘‘ ۔ پطرس نے یسوع کو اس کے جلالی روپ میں دیکھا تھا اور اس نے خدا کی آواز کو بھی سنا تھا تو بھی وہ یہ کہتا ہے کہ خدا کا تحریری کلام زیادہ معتبر ٹھہرا ۔ چارلس سپرجن نے اسی خیال کو اپنے ایک خوبصورت پیغام میں بھی نمایاں طور پر پیش کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کسی اتوار کے دن عبادت کے بعد چرچ سے نکلتے ہوئے آسمان پر سے ایک فرشتہ اڑتا ہوا اپنے پورے جاہ و جلال میں میرے سامنے آ کر کھڑا ہو جائے اور مجھ سے کہے کہ چارلس تمہارا نام برے کی کتابِ حیات میں لکھا ہوا ہے تو میں یقینا اسے جواب میں یہ کہوں گا کہ ’’مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے کہ آپ اپنے آسمانی جاہ و جلال میں اتر کر مجھے یہ بات بتانے کے لئے میرے پاس آئے ہیں لیکن مجھے یہ بات ایک اور باوثوق اور زیادہ معتبر ذرائع سے معلو م ہو چکی ہے کہ میں نجات پا چکا ہوں۔ میرے پاس خدا کا کلام ہے۔ ‘‘ یقینا خدا کا کلام تمام تر الہٰی رہنمائی کی روح اور بنیاد ہے۔