اس سیکشن پر کام جاری ہے جس میں 5000 سے زائد تمثیلات شامل کی جائیں گی۔
| تمثیلوں کا خزانہ
نیویگیشن مینو
ہوم پیج
زمرہ جات

روحانی جنگ، یسوع مسیح

یسوع کا نام لینے سے میری اور آپ کی بڑی عزت افزائی ہوتی ہے

36 07 Feb, 2026
امریکی خانہ جنگی کے زمانے میں ریاست اوہائیو میں ایک باپ اور ماں رہتے تھے جن کا ایک ہی اکلوتا بیٹا تھا جس پر جان چھڑکتے تھے۔ جنگ کا زمانہ تھا اور ان کے جوان بیٹے کا نام بھی فوج میں شامل کر کے اسے نہ صرف بلالیا گیا بلکہ اسے گھمسان کی جنگ کے اگلے محاذوں پر بھیج دیا گیا۔ وہ دن آگیا جب جوان سال بیٹا اپنے والدین کو نم آنکھوں کے ساتھ چھوڑ کر فوجی بیڑے کے ہمراہ چلا گیا کیونکہ اس کے بوڑھے والدین بھی نہایت محبِ وطن تھے اور ملک کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ تھے۔ ٹوری صاحب بتاتے ہیں کہ جنگی مورچوں سے بھی وہ جوان بیٹا باقاعدگی کے ساتھ اپنے والدین کو خط لکھا کرتا تھا اور اپنی خیریت سے انہیں باخبر رکھتا تھا اور ساتھ ہی ساتھ چند خاص واقعات کے بارے میں بھی بتاتا رہتا تھا۔ اس کے خطوط ہمیشہ خوشی اور جوش سے بھرے ہوتے تھے۔ ایک دن اس کے خط آنے بند ہو گئے ۔ کئی دن بیت گئے مگر کوئی خط نہ آیا۔ ہفتے گزر گئے اور والدین انتظار میں بے چین رہنے لگے اور ان کے چہروں پر خوف کے سائے منڈلانے لگے۔ آخر کار ایک دن ایک خط آن پہنچا جو کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی فوج کی طرف سے تھا۔ اس خط میں ان بوڑھے والدین کو یہ اطلاع دی گئی کہ اس بڑی لڑائی میں بہت سے سپاہیوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کا بیٹا بھی انھی شہیدوں میں شامل ہو چکا تھا۔ وہ والدین کئی دنوں اور ہفتوں تک اس بات کا ماتم کرتے رہے۔ سال گزرتے گئے۔ جنگ ختم ہو گئی۔ اب صرف جنگ کی یادیں باقی رہ گئی تھیں۔ پھر ایک عجیب بات ہوئی۔ ایک صبح جب وہ دونوں میاں بیوی کھانے کی میز پر بیٹھے ناشتہ کرنے میں مصروف تھے کہ ان کی نوکرانی نے آ کر انھیں بتایا کہ باہر دروازے پر ایک انتہائی غریب اور مفلوک الحال شخص کھڑا ہے اور گھر کے مالک سے ملنا چاہتا ہے۔ نوکرانی نے اسے بھاگنے اور چلے جانے کو کہا تھا مگر اس نے ایک خط نوکرانی کو دے کر اندر بھیجا اور اس خط کے باہر ان کے بیٹے کی لکھائی میں اپنا نام لکھا تھا۔ جب باپ نے وہ خط کھولا تو اس پر لکھا تھا ’’پیارے ابوجان اور امی جان! مجھے گولی لگ گئی ہے اور میرے پاس جینے کے لئے بہت کم وقت بچا ہے اور میں اس کاغذ پر اپنے الوداعی الفاظ لکھ رہا ہوں۔ جب میں یہ سب الفاظ لکھ رہا ہوں تو میرے پاس ہی میرا یہ دوست گھٹنوں کے بل بیٹھا ہے اور یہ فوج میں میرا بہترین دوست ہے ۔ جب جنگ ختم ہو جائے گی تو یہ دوست میرا یہ خط آپ تک پہنچا دے گا اور جب وہ آپ کے پاس آئے تو وہ میرا نام لے گا تو میرے نام کی خاطر اس سے مہربانی، شفقت اور محبت سے پیش آنا۔ آپ کا پیارا بیٹا۔ چارلس!‘‘ مبشر ٹوری نے اس واقعے کے آخر پر کہا ’’اس گھراس غریب آدمی کی ان کے بیٹے چارلس کے نام سے بڑی عزت افزائی کی گئی ۔۔۔ آسمان اور زمین میں یسوع کا نام لینے سے میری اور آپ کی بڑی عزت افزائی ہوتی ہے خاص طور پر آسمان پر تو بہت زیادہ!‘‘