ہمیں مسائل کو رکاوٹوں کی بجائے مواقع کے طور پر دیکھنے کا ہنر سیکھنا چاہیے یعنی خدا پر بھروسہ کرنے کے مواقع۔ کوئی بھی آسان وقت میں خدا پر حقیقی طور پر بھروسہ کرنا نہیں سیکھتا۔ پولسؔ نے اپنے بہت سے خطوط قید خانے سے لکھے اور یوحناؔ نے جلاوطنی کے دوران مکاشفہ دیکھاتھا۔ ایک ملاح پُرسکون سمندر میں جہاز رانی نہیں سیکھ سکتا؛ اُسے ہوا اور لہروں دونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔