اس سیکشن پر کام جاری ہے جس میں 5000 سے زائد تمثیلات شامل کی جائیں گی۔
| تمثیلوں کا خزانہ
نیویگیشن مینو
ہوم پیج
زمرہ جات

کلیسیا، ازدواج

دوسروں کے سامنے بیجا تنقید کا اثر

56 31 Jan, 2026
ٹونیؔ اور مارتھاؔ، اگرچہ ان کی شادی کو ۲۶ سال ہو چکے تھے، لیکن انہوں نے ابھی تک ہم آہنگی کے ساتھ مل کر رہنا نہیں سیکھا تھا۔ جماعت کے سامنے مارتھاؔ نے موقع غنیمت جانا کہ بائبل مقدس کے سبق کا اطلاق اپنے شوہر ٹونیؔ کی زندگی پر کرے اور یہ اعتراف کرے کہ اس کی نظریں بار بار بھٹک جاتی ہیں۔ ٹونیؔ نے کچھ نہ کہا لیکن ہم سب اس کے اندر غصے کی ایک لہر کو اٹھتے ہوئے دیکھ سکتے تھے۔ جذباتی گھاؤ بہت بری چیز ہوتی ہے۔ لیکن ان لوگوں کے سامنے ، جب آپ اپنے ہی جیون ساتھی کے ہاتھوں زخمی ہو رہے ہوں جن کی نظر میں آپ اچھا بننا چاہتے ہیں، تو اس چوٹ کا اثر کئی گنا بڑھ جاتاہے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ وہ شوہر کبھی جماعت میں واپس نہیں آیا۔ اس کے بعد برسوں تک مارتھاؔ پوچھتی رہی کہ وہ اپنے شوہر کو روحانی چیزوں میں دلچسپی کیوں نہیں دلا سکی۔