اس سیکشن پر کام جاری ہے جس میں 5000 سے زائد تمثیلات شامل کی جائیں گی۔
| تمثیلوں کا خزانہ
نیویگیشن مینو
ہوم پیج
زمرہ جات

ایمان، خدمت، رفاقت، رہنمائی، عورت، گواہی

نابینا خاتون کا ایمان اور رہنمائی

1 07 Feb, 2026
ورجینیا وہٹمین ایک خوبصورت کہانی پیش کرتی ہیں جو اس پہلے اصول کی عمدہ مثال پیش کرتی ہے۔ اسپین کے ایک چھوٹے سے گائوں لا مانچا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے ایک معذور بھائی سے ملنے گئی جو میڈرڈ میں رہتا تھا۔ وہاں اپنے قیام کے دوران اس نے کسی ایونجیلیکل کلیسیا کو تلاش کرنا شروع کیا تاکہ جتنے دن وہاں رہے اس کی رفاقت ایسے لوگوں کے ساتھ ہو جو اس کے مسیحی تجربہ میں ترقی کا باعث بنیں۔ اسے وہاں ایسی کوئی کلیسیا نہ ملی یا کوئی ایسا شخص نہ ملا جو اس کی رہنمائی کر سکتا اسلئے اس نے خدا سے رہنمائی مانگی۔ دعا کے دوران اسکے ذہن میں ایک خیال ابھرا کہ وہ بس پر بیٹھ کر شہر کے مرکزی علاقے میں جائے اور وہاں خدا کی مزید رہنمائی کا انتظار کرے۔ اس کے بھائی کا خیال تھا کہ اس کی بہن ضرور پاگل ہے جو اتنے بڑے شہر میں ایک مخصوص کلیسیا کو ڈھونڈنے چلی ہے اور پھر اوپر سے یہ زیادہ بڑا پاگل پن اسلئے بھی تھا کہ وہ نابینا تھی۔ اس کی راہ میں نابینا پن کی اتنی بڑی رکاوٹ کا حائل ہونا بھی اس خاتون کے ایمان کو کمزور نہ کر پایا۔ بڑی امید کے ساتھ وہ بس پر سوار ہوئی اور خدا پر ایمان رکھا کہ وہ ہر قدم پر اس کی رہنمائی کریگا۔ جلد ہی بس میں ایک اور عورت سوار ہوئی اور اس کے ساتھ والی نشست پر آ کر بیٹھ گئی۔ جونہی اس خاتون کو محسوس ہوا کہ کوئی شخص اس کے پاس آ کر بیٹھا ہے اس نے اپنے پرس میں ہاتھ ڈالا اور انجیل کے پیغام پر مبنی کتابچہ نکال لیا ۔ یسوع کی گواہی دینے کی غرض سے اس نابینا عورت نے وہ کتابچہ اپنے ساتھ بیٹھی عورت کے ہاتھ میں تھما دیا ۔ اس کے بعد ان کی آپس میں بات چیت شروع ہوگئی اور جلد ہی پتہ چل گیا کہ وہ عورت میڈرڈ کے علاقے سے تعلق رکھتی تھی اور عبادت کے لئے چرچ جا رہی تھی۔ نابینا خاتون نے فوراً ا س سے پوچھا ’’کیا آپ مجھے بتا سکتی ہیں کہ فرسٹ بپٹسٹ چرچ کہاں واقع ہے؟‘‘ اس عور ت کا جواب سن کر نابینا خاتون نہایت حیران رہ گئی جب اس نے کہا ’’کیا آپ کو وہاں جانا ہے؟ میں بھی تو وہیں جا رہی ہوں۔ آپ میرے ساتھ آ سکتی ہیں۔‘‘