اس سیکشن پر کام جاری ہے جس میں 5000 سے زائد تمثیلات شامل کی جائیں گی۔
| تمثیلوں کا خزانہ
نیویگیشن مینو
ہوم پیج
زمرہ جات

انسان، خُدا، رہنمائی، قیادت، موت، متفرق، یوتھ

خُدا اور انسان میں جُدائی

9 01 Jun, 2026
تصور کیجئے کہ آپ دو دن سے ایک سنسان سڑک پر بغیر کچھ کھائے پئے چل رہے ہیں اور سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے۔ اچانک، آپ کو دُور ایک کنواں دکھائی دیتا ہے۔ تھکن کے باوجود، آپ اِس اُمید کے ساتھ اُس کی طرف دوڑتے ہیں کہ اب آپ کی پیاس بجھ جائے گی۔ تاہم جب آپ کنویں کے پاس پہنچتے ہیں، تو آپ کو اُس کے منہ پر لٹکتی ہوئی ایک رسی تو نظر آتی ہے لیکن وہاں کوئی بالٹی نہیں ہوتی۔ کنویں کی گہرائی میں وہ سب کچھ موجود ہے جو آپ کی پیاس بجھانے اور آپ کی زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے، لیکن آپ کو اُس تک کوئی رسائی حاصل نہیں ہے۔یہ اُس اِنسانیت کی ایک جھلک ہے جو زندگی بخشنے والے اپنے سرچشمے سے کٹ چکی ہے۔