اس سیکشن پر کام جاری ہے جس میں 5000 سے زائد تمثیلات شامل کی جائیں گی۔
| تمثیلوں کا خزانہ
نیویگیشن مینو
ہوم پیج
زمرہ جات

انسان، خُدا، قیادت، کلیسیا، معافی، متفرق، نظم و ضبط

خُدا اور انسان کے باہمی تعلق کی اہمیت

16 01 Jun, 2026
سرچشمے اور ماخذ کا یہ اصول انسان کے بنائے ہوئے طریقہ کار، جیسے کہ صنعت و حرفت پر بھی پوری طرح صادق آتا ہے، جس سے ہمیں کئی طرح کی مفید مصنوعات مہیا ہوتی ہیں ۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کو اپنی گاڑی کے لیے خالص اور اصل پرزے (جینون پارٹس) چاہئیں، تو آپ کو اُسی کمپنی کی طرف رجوع کرنا ہوگا جس نے وہ گاڑی بنائی ہے۔ آپ کسی دوسری کمپنی کے پاس نہیں جاتے کیونکہ آپ کو وہ پرزے صرف اور صرف مجاز و بااختیار ڈیلر سے ہی حاصل کرنے پڑتے ہیں ۔ اگر آپ رولیکس (Rolex) گھڑی کی دیکھ بھال اور مرمت چاہتے ہیں، تو آپ رولیکس کمپنی کے پاس جائیں گے، ٹائمیکس (Timex) کے پاس نہیں۔ اِسی طرح، اگر آپ تنکوں سے بنے کسی ٹوکرے کی مرمت کرنا چاہتے ہیں، تو آپ پتھروں کے بجائے اُسی کے اصل مواد یعنی تنکوں کا ہی اِستعمال کریں گے۔