اس سیکشن پر کام جاری ہے جس میں 5000 سے زائد تمثیلات شامل کی جائیں گی۔
| تمثیلوں کا خزانہ
نیویگیشن مینو
ہوم پیج
زمرہ جات

رویا، کلیسیا

درست رویا کی راہ میں حائل رکاوٹیں

33 28 Jan, 2026
خُدا سے رویا حاصل کرنے کے معاملے میں ہم سے اکثر یہ غلطی سرزد ہوتی ہے کہ ہم میں سے بیشتر لوگ خدا کے پاس ’’خالی ہاتھ‘‘ نہیں آتے۔ ہم اپنے ساتھ بہت سی ایسی چیزیں لاتے ہیں جو خدا کی مرضی کو دیکھنے کی ہماری صلاحیت کے آڑتے آتی ہیں۔ ہم بالکل اُس آدمی کی طرح ہو سکتے ہیں جس نے اپنی کمر پر بھاری بوجھ اٹھایا ہُوا ہومگر اُس بوجھ نے اُسے اِتنا جھکا دیا ہے کہ وہ اپنے سامنے دیکھنے کے لئے سر نہیں اُٹھا سکتا۔ وہ صرف اپنے سامنے اگلا قدم دیکھ سکتا ہے اور بہت احتیاط سے چلتا ہے تاکہ ٹھوکر کھا کر گر نہ جائے۔ صرف یہی نہیں، بلکہ وہ اِس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ وہ صرف اپنے جانے پہچانے راستے پر ہی رہے تاکہ اُسے معلوم ہو کہ کدھر جانا ہے۔البتہ ، اگر وہ آدمی اپنا بوجھ اتار دے تو وہ اپنے سامنے دُور تک دیکھنے کے قابل ہو جائے گا۔ شاید وہ اُن کئی مختلف راستوں کو بھی دیکھ سکے جو اُسے وہاں لے جائیں جہاں وہ جانا چاہتا ہے۔ درحقیقت، وہ شاید یہ بھی دیکھ لے کہ وہ پورا وقت غلط راستے پر چل رہا تھا!