اس سیکشن پر کام جاری ہے جس میں 5000 سے زائد تمثیلات شامل کی جائیں گی۔
| تمثیلوں کا خزانہ
نیویگیشن مینو
ہوم پیج
زمرہ جات

دہ یکی، ہدیہ

پوری زندگی ہدئیے میں ڈال دی

31 05 Feb, 2026
ہڈسن ٹیلر کی زندگی پر مبنی یہ کہانی پوری دنیا میں بڑی مشہور ہوئی۔ جب وہ ابھی ۱۵ سال کے تھے تو ایک کلیسیائی عبادت کے دوران انھوں نے دیکھا کہ ہدئیے کی تھالی ہر قطار میں سے گزر رہی ہے اور لوگ مختلف رقوم اس میں ڈال رہے ہیں۔ نوجوان ہڈسن کا دل بھر آیا کیونکہ اس وقت ان کی جیب میں ایک پھوٹی کوڑی بھی نہیں تھی جسے وہ ہدئیے میں ڈال سکتے۔ جب ہدئیے کا تھال ان کے پاس پہنچا تو وہ خاموشی سے اٹھے اور ہدیہ اٹھانے والے شخص کے پیچھے پیچھے چلنے لگے۔ جب وہ ہدئیے کا تھال اسٹیج پر پہنچا یا گیا تو انھوں نے وہ تھال اٹھایا ، اسے فرش پرر کھا اور اس کے اندر کھڑے ہو گئے اور سب لوگوں کے سامنے اعلان کیا کہ مَیں اپنے آپ کو خد ا کی خدمت کے لئے ہدئیے کے طور پر پیش کرتا ہوں۔ بعد ازاں، ٹیلر نےکہا: ’’مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب مَیں نے اپنی زندگی کو خداوند کی خدمت کے لئے وقف کیا تھا تو مَیں نے اپنے وجود، اپنی زندگی، اپنے دوستوں، اپنا سب کچھ مذبح پر رکھ دیا تھا اور اسی وقت میرا دل ایک گہرے اطمینان اور تسلی سے بھر گیا جس کے باعث مجھے محسوس ہوا کہ خدا نے میرے ہدئیے کو قبول کر لیا ہے۔ خدا کی حضوری بڑے زور اور قوت کے ساتھ میرے اوپر چھا گئی اور مَیں خود ایک ننھے بچے کی طرح محسوس کرنے لگا ۔ اس احساس کو حاصل کرتے ہی مَیں زمین پر چاروں شانے چت ہو گیا اور ایک عجیب سی خوشی کے ساتھ اس کی شکرگزاری کرنے لگا۔‘‘
متعلقہ مشمولات