جب ہم دعا میں جھکتے ہیں تو ہمیں خدا کی طرف سے برکات بھی اتنی بڑی ہی ملتی ہیں جتنا بڑا برتن ہمارے پاس ہوتا ہے۔ میرے ایک دوست نے ایک بار ایسا ہی ایک خواب دیکھا تھا جس سے اس بات کی پوری طرح وضاحت ہو سکتی ہے۔ خواب میں اس نے دیکھا کہ وہ آسمان پر چلا گیا ہے اور یسوع آ کر اسے ملتا ہے اور اسے آسمان کا دورہ کراتا ہے۔ ایک جگہ پر ان کے سامنے ایک بڑا سا دروازہ آجاتا ہے جس کے اوپر لکھا ہوتا ہے ’’گودام‘‘۔ اس نے پوچھا اے یسوع اس دروازے کے پیچھے کیا ہے؟ یسوع نے کہا آئو میں تمہیں دکھاتا ہوں اور ساتھ ہی گودام کا دروازہ کھول دیا۔ اس گودام میں بڑی بڑی گٹھڑیاں پڑی ہوئی تھیں ۔ ہر گٹھڑی کے اوپر کچھ لکھا ہوا تھا ، ’’ نیا دل، ازدواج، اولاد، خوشی، کاروبار، طاقت‘‘ وغیرہ وغیرہ۔ اس نے پوچھا کہ یہ سب کیا ہے ۔ یسوع نے جواب میں کہا کہ یہ سب ایمان سے کی جانے والی دعائوں کے جواب ہیں۔