اس سیکشن پر کام جاری ہے جس میں 5000 سے زائد تمثیلات شامل کی جائیں گی۔
| تمثیلوں کا خزانہ
نیویگیشن مینو
ہوم پیج
زمرہ جات

اولاد، اختیار، بچے، تربیت، خاندان، ماں

بیٹی، بیٹے، ممی اور اختیار

4 15 Jun, 2026
لڑکے باہر باڑے میں اپنی گو کارٹ (چھوٹی گاڑی) پر کام کر رہے تھے۔ ہماری بیٹی اُنہیں رات کے کھانے کے لئے بلانے باہر گئی۔ اُس نے اِنتہائی حاکمانہ اَنداز میں اِعلان کِیا، ”تم دونوں فوراً اندر جاؤ، ہاتھ منہ دھوؤ اور رات کے کھانے کے لئے تیار ہو جاؤ۔ ابھی کے ابھی!“ جب ہماری بیٹی اکیلی گھر لوٹ آئی، تو میری بیوی نے دریافت کِیا، ”کیا لڑکے اندر آ رہے ہیں؟“ اُس نے کہا، ”مَیں نے اُنہیں بلا لِیا ہے،“ لیکن اُس کے چہرے کے تاثرات اِس بات کی چغلی کھا رہے تھے کہ اُس نے لڑکوں پر محض اپنا رعب جمانے کی ناکام کوشش کی تھی۔ لڑکے اندر کیوں نہیں آئے تھے؟ کیونکہ یہ اُن کی بہن تھی جس نے اُنہیں آواز دی تھی، اور وہ اُس کے ذاتی اِختیار کی بنیاد پر فرمانبرداری کرنے کے لئے ہرگز تیار نہیں تھے۔ وہ لڑکی دوبارہ اُسی پیغام کے ساتھ شیڈ میں گئی اور اِس بار اُس نے دو اِنتہائی طاقتور الفاظ کا اِضافہ کِیا، ”ممی نے کہا ہے کہ۔۔۔“ ہماری بیٹی کے پاس لڑکوں کو گھر کے اندر آنے کا حکم دینے کا کوئی ذاتی اِختیار موجود نہیں تھا۔ دُوسری بار جب اُس نے لڑکوں کو بلایا، تو وہ اپنی ماں کی نمائندہ بن کر گئی تھی۔ اب لڑکے اچھّی طرح جان گئے تھے کہ یہ گھر اندر آنے کا وقت ہے۔