میرا ایک دوست ہے جو مٹی کے برتن بناتا ہے (یعنی کمہار ہے)۔ اُس نے مجھے بتایا تھا کہ وہ صرف اُسی قسم کا برتن تیار کر سکتا ہے جس کی اجازت وہ مٹی اسے دیتی ہے جس پر وہ کام کر رہا ہوتا ہے۔ مٹی اُس کے ہاتھوں میں محض ایک بے جان یا سست مٹیریل نہیں ہوتی۔ وہ مٹی اُس کے لمس پر اپنا ایک ردِعمل دِکھاتی ہے۔ کچھ مٹی اِنتہائی لچکدار اور نرم ہوتی ہے۔ کچھ مٹی اِنتہائی بھربھری اور شکل دینے میں سخت ہوتی ہے۔