اے سب تھکے ماندو اور بوجھ سے دبے ہوؤ
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 122
پسند: 0
اے سب تھکے ماندو اور بوجھ سے دبے ہوؤ
میرے پاس آؤ میرے پاس آؤ
کیونکہ میں تم کو آرام دوں گا
تمہاری جانیں راحت پائیں گی
۱
جیون کی روٹی ہوں میں
دروازہ میں ہی ہوں
دنیا کا نور ہوں میں
چرواہا میں ہی ہوں
۲
اگر کوئی ہو پیاسا تو
آئے مفت پئے
گناہ میں جو مر رہا ہے
یہ باتیں سنے اور جئے
۳
میں ابدی زندگی ہوں
مجھ پر ایمان لاؤ
پتھر ہٹاؤ دل سے
چین اور سکون پاؤ
واپس جائیں