نام یسوع جپنے والوں کا ایک روحانی جھنڈا
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 108
پسند: 0
نام یسوع جپنے والوں کا ایک روحانی جھنڈا
اس جھنڈے کو تکنے والے ہوتے نہ شرمندہ
جھنڈا ہے صلیب، نعرہ ہے تثلیث
یسوع مسیح کی جے ، یسوع مسیح کی جے
۱
ہندوستانی ، پاکستانی ، ایرانی ، افغانی
انگلستانی ، بنگلہ دیشی ، امریکن ، جاپانی
سب میں دوڑے لہو یسوع کا
یسوع سب میں زندہ
۲
دیس ہمارا سؤرگ ہے بھائیو جنت کے ہم باسی
یسوع ہے کپتان ہمارا ہم ہیں داس اور داسی
پاک یسوع کے پیچھے چلنا
یہی ہو اپنا دھندا
۳
ایک یہوواہ ایک مسیحا ایک خدا کا روح
ایک ہوں ہم بھی دنیا بھر میں پھیلائیں خوشبو
مل کر قدم اٹھائیں سارے
دشمن ہوں پراگندہ
واپس جائیں