یسوع کے مسح کو ناچیز نہ جاننا
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 115
پسند: 0
یسوع کے مسح کو ناچیز نہ جاننا
یسوع کا مسح خود یہوواہ کا ہے
یسوع کے مسح کو حقیر نہ جاننا
یسوع کا مسح خود یہوواہ کا ہے
۱
یسوع کا مسح جاں آزاد کرتا ہے
یسوع کا مسح گھر آباد کرتا ہے
یسوع کا مسح دِل شاد کرتا ہے
۲
مسح کی قوت اور پاک روح کے شعلے
دامن میں بھر لے اور پاپوں کو دھولے
یہ ہی مسح تیرے جی جاں کو کھولے
۳
ظلمت کا جؤا مسح توڑ دیتا ہے
اندھوں کی آنکھیں مسح کھول دیتا ہے
ٹوٹے دِلوں کو نیا زور دیتا ہے
واپس جائیں