پیار ہے ، پیار ہے مجھے یسوع مسیح سے پیار ہے
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 117
پسند: 0
پیار ہے ، پیار ہے مجھے یسوع مسیح سے پیار ہے
اُس کے نام سے میں شرماتا نہیں گھبراتا نہیں
۱
اُس کی انجیل سے مجھے مکتی ملی
مجھے شکتی ملی مجھے شانتی ملی
دار ہے دار ہے میرا سارا فخر دار ہے
۲
اُس کے شدھ نام سے مجھے برکت ملی
مجھے حکمت ملی مجھے الفت ملی
پار ہے پار ہے میرے جیون کی نّیا پار ہے
۳
اُس کی شفقت سے پاپ سبھی دھل گئے
غنچے کھل گئے یسوع مل گئے
دھار ہے دھار ہے پاپ دھوتی لہو کی دھار ہے
واپس جائیں