میری آرزو تجھے دیکھ لوں، میری جستجو تیرا گھر بنوں
ارنسٹ مل
غزلیات
مطالعات: 135
پسند: 0
میری آرزو تجھے دیکھ لوں، میری جستجو تیرا گھر بنوں
تجھے چوم لوں تجھے پوج لوں، تیرے نام کو سب جلال دوں
1
میں بنا شبیہ پہ تیرا خدا، میں بنا کہ حمد تیری کروں
تیری ہر خوشی ہے خوشی میری ، بے مثال تو میں مثال دوں
2
ہے لہو تیرا میری زندگی ، ہے صلیب تیری فخر میرا
تیرے زخم یسوع شفا میری ، یہ شفا کا بھید میں کھول دوں
3
روحِ پاک تو ہی سکھا مجھے ، میرے دل میں یسوع کا پیار بھر
میں پاکیزگی کی شمع بنوں، یسوع نام کو میں کمال دوں
واپس جائیں