پاک روح سے جیوں یسوع میں مروں ، یہ تمنا میری خداوند ہے
ارنسٹ مل
غزلیات
مطالعات: 150
پسند: 0
پاک روح سے جیوں یسوع میں مروں ، یہ تمنا میری خداوند ہے
پاک روح جاں جسم کو چھوتا رہے ، یہی خواہش میری خداوند ہے
1
پاک روح ساتھ ہو سکھاتا رہے ، روز یسوع سے وہ ملاتا رہے
حکمتِ ناصری دلاتا رہے ، یہی خواہش میری خداوند ہے
2
پاک روح تو خدائے پاک کا روح، پاک روح تو مسیح یسوع کا روح
باپ بیٹا اور روح سبھی پائیں، یہی خواہش میری خداوند ہے
3
پاک روح آج تو یسوع کا مسح، ہم پہ بھی اس طرح اترنے دے
آگ آئے زبانیں ہوں نازل ، یہی خواہش میری خداوند ہے
واپس جائیں